چیف منسٹر سدارامیاکے بیان پر طالبہ مسکان کا ردعمل
منڈیا (کرناٹک): کرناٹک کے چیف منسٹرسدارمیا نے حجاب پر سے پابندی ہٹانے کو لے کر بڑا بیان دیا تھا۔ اس کے بعد منڈیا ضلع کی طالبہ مسکان نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حجاب ہمارا حق ہے اور ہمیں بھائی بہنوں کی طرح رہنا چاہئے۔ واضح رہے کہ مسکان نے ‘جئے شری رام’ کا نعرہ لگانے والے ایک گروپ کے خلاف ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا تھا۔ کل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسکان نے کہا کہ حجاب ہماری ثقافت ہے۔ یہ ہمارا حق ہے۔ میرا ماننا ہے کہ ہمیں حقوق ملیں گے۔ تعلیم میں کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔مسکان نے کہا کہ میں وزیراعلی سدارمیا، وزیر ضمیر احمد خان، اسپیکر یو ٹی قادر اور نائب وزیراعلی ڈی کے شیوکمار کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ ہمارے حقوق واپس دینے کیلئے میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں انہوں نے ہماری ثقافت کی حمایت کی ہے۔ ہم بھائی بہن کی طرح کالج میں پڑھتے تھے اور ایسا ہمیشہ ہونا چاہئے۔