حجاج کو سروسز دینے والی کمپنی کے گودام میں آتشزدگی، 2 جاں بحق

   

ریاض : حجاج کو سروسز دینے والی کمپنی کے گودام میں آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ المکرمہ میں سعودی کمپنی کے گودام میں آگ بھڑک اْٹھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 6 افراد کو مقامی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہیں۔