حجاج کی سہولت کیلئے اربوں ریال کا پبلک ٹرانسپورٹ منصوبہ

,

   

مکہ مکرمہ ۔ مکہ مکرمہ کے جنرل سکریٹریٹ کے مطابق شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے ایک منصوبہ وضع کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کی مجموعی لاگت 3.515 ارب ریال ہے۔ منصوبے میں400 بسیں، 4 مرکزی اسٹیشنز،450 بسوں کی پارکنگ اور 12 رْوٹس شامل ہیں۔جنرل سکریٹریٹ نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر اس منصوبے کے بارے میں تفصیلات جاری کیں۔ منصوبے کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ کا ایسا محفوظ اور پائیدار نیٹ ورک فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے مقامی آبادی اور معتمرین اور حجاج کرام کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔منصوبے کے ذریعے مکہ مکرمہ شہر کے اندر علاقوں میں اور مرکزی شاہراہوں پر 564 کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ پورا کیا جائے گا۔