حج اخراجات کی تیسری قسط جمع کرنے کی تاریخ میں4مئی تک توسیع

   

نئی دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا سے جانے والے ایسے عازمین حج جنھوں نے ابھی تک (تقریباً 2600 عازمین) پورے حج اخراجات جمع نہیں کیے ہیں، اْن سے درخواست ہے کہ حج اخراجات کی تیسری اور آخری قسط 4 مئی 2024یا اس سے پہلے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) یا یونین بینک آف انڈیا (یو بی آئی) کی کسی بھی شاخ میں یا آن لائن سہولت کا استعمال کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ میں جمع کرا دیں۔حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی نے عازمین سے گزارش ہیکہ اگر سفرِ حج کا ارادہ ملتوی کردیا ہے تو اس کی اطلاع (درخواستِ منسوخی) فوراً حج کمیٹی آف انڈیا کو دیں تاکہ منتظرین عازمین حج کو موقع مل سکے ۔حج انتظامات میں مصروف سعودی عرب سے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی نے عازمین سے اپیل کی ہے وقت بہت کم ہے 9 مئی 2024سے حج فلائٹ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ آپ فیصلے میں جلدی کریں اور مزید معلومات کیلئے حج کمیٹی آف انڈیا یا ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر سے رابط قائم کر یں اور کسی بھی پروپیگنڈے اور افواہ کا شکار نہ ہوں۔