حیدرآباد۔19۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ حج کمیٹی کا دوسرا تربیتی کیمپ 22 مئی کو مسجد بغدادی ٹیک نامپلی میں منعقد ہوگا۔ منتخب عازمین اور ویٹنگ لسٹ عازمین بھی تربیتی کیمپ میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ اتوار کو صبح 10 تا 2 بجے دن تربیتی سمینار منعقد ہوگا ۔ صدارت صدرنشین حج کمیٹی الحاج محمد سلیم کریں گے ۔ رکن اسمبلی جعفر حسین معراج مہمان اعزازی ہوں گے ۔ مولانا قبول بادشاہ شطاری آداب مدینہ کے عنوان سے خطاب کریں گے۔ مفتی سابق محی الدین فہیم ، مفی ضیاء الدین نقشبندی مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ ، مولانا مفتی محمد تجمل حسین قاسمی ، مولانا مفتی سید امجد علی قاسمی اور سید منیرالدین احمد مختار کے خطاب ہوں گے ۔ اجتماع میں سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے اور مناسک حج کی عملی تربیت کا اہتمام رہے گا۔ اسی دوران وزیر داخلہ محمد محمود علی ، وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور اور صدرنشین حج کمیٹی محمد سلیم دیگر عہدیداروں کے ہمراہ 21 مئی کو شمس آباد ایرپورٹ کا دورہ کرکے حج 2022 ء انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ عازمین حج کی روانگی کا 17 جون کو آغاز ہوگا اور سعودی ایرلائینس کی پروازوں سے روانگی عمل میں آئیگی۔ر