حج درخواست گزاروں کیلئے 4 مارچ کو خصوصی پاسپورٹ کاؤنٹر

   

حیدرآباد 3 مارچ (سیاست نیوز) حج 2023 ء کے درخواست گزاروں کی سہولت کیلئے ریجنل پاسپورٹ آفیسر حیدرآباد بی بالیا نے 4 مارچ کو خصوصی کاؤنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی محمد سلیم اور اگزیکیٹیو آفیسر بی شفیع اللہ نے ریجنل پاسپورٹ آفیسر سے خصوصی کاؤنٹر قائم کرنے کی درخواست کی تھی۔ 4 مارچ کو خصوصی کاؤنٹر سے وہی درخواست گزار رجوع ہوسکتے ہیں جنہوں نے سلاٹ کی تبدیلی کی درخواست دی ہو۔ درخواست گزاروں کو اوریجنل ڈاکیومنٹ کے ساتھ 4 مارچ کو صبح 9.30 بجے پاسپورٹ سیوا کیندر بیگم پیٹ رجوع ہونا چاہئے ۔ پاسپورٹ آفس کے ویب سائیٹ پر درخواست کا موقف معلوم کیا جاسکتا ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے تلنگانہ حج کمیٹی کے فون نمبر 040-23298793 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔ اسی دوران حج 2023 ء کے لئے تلنگانہ حج کمیٹی کو 5000 سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ کمیٹی کی جانب سے 1000 سے زائد کور نمبرس جاری کردیئے گئے۔ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 10 مارچ ہے۔ر