حج کیلئے 160 ممالک کے شہریوں کی درخواستوں کا ادخال

,

   

ریاض۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال آن لائن حج درخواستوں کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔ مملکت میں مقیم 160 ممالک کے شہریوں نے درخواستیں دی ہیں۔ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ دی گئی درخواستوں میں سے منتخب غیرملکیوں ہی کو حج کی اجازت ہوگی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ ان غیرملکیوں کے ناموں کی فہرست جاری کرے گی جو اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔میڈیا کے مطابق اس سال 70 فیصد حاجی سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں میں سے لیے جائیں گے۔غیر ملکیوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ عازمین سے حج درخواستیں آن لائن لی گئی ہیں۔ ایس ایم ایس عازم حج کے موبائل نمبر پر بمعہ تعارف بھیجا جائے گا۔وزارت حج نے اس سے قبل مقیم غیرملکیوں سے کہا تھا کہ جو اس سال حج پر جانا چاہتے ہیں وہ آن لائن لنک کے ذریعے درخواستیں دیں۔درخواستوں کی منظوری اصولی ہوگی۔ حتمی منظوری کے بعد ہی شمار کیا جائے گا۔ امیدواروں میں سے وہی حج پر جاسکیں گے جو صحت اور انتظامی ضوابط پر پورے اتریں گے۔وزارت حج کے مطابق حج کے لیے صرف انہی امیدواروں کا انتخاب ہوگا جو لاعلاج امراض سے پاک ہوں گے۔جو کورونا وائرس سے پاک ہونے سے متعلق لیباریٹری ٹسٹ سرٹیفکیٹ پیش کریں گے۔جنہوں نے پہلے کبھی حج نہیں کیا ہوگا۔جن کی عمریں 20 سے 50 کے درمیان ہوں گی اورجو حج سے قبل اور حج کے بعد قرنطینہ کی پابندی کریں گے۔واضح رہے کہ اس سال سعودی شہریوں میں سے حج پر صرف صحت عملہ اور نئے کورونا وائرس سے شفایاب سیکیورٹی عہدیدارہی جاسکیں گے۔ ان کا انتخاب کورونا وائرس سے شفایا ب افراد کے ریکارڈ سے لیا جائے گا۔