ممبئی : ممبئی میں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ 2020 اور 2021 میں حج کورونا کے سبب موخر ہوگیا تھا ۔ لیکن امسال بھی سعودی کے فیصلہ پر ہی حج منحصر ہے ، اس لئے دلی میں اس سلسلے میں 21 اکتوبر کو ایک نظر ثانی اجلاس کا انعقاد ہوگا ، جس میں وزارت خارجہ ، جدہ کے سفیر اور ہندوستانی سفیروں کے ساتھ عملہ کی موجودگی میں حج کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو ہوگی۔ایئر انڈیا کو ٹاٹا کمپنی کو فروخت کئے جانے کے معاملہ پر مختار عباس نقوی نے کہا کہ ایئر انڈیا کی فروخت سے حج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ حج کی پرواز کے اصول طئے شدہ ہیں ۔ پچاس فیصد عازمین کو لانے لے جانے کا ذمہ سعودی ایئر لائنس کا ہے اور پچاس فیصد ہندوستانی عازمین کو ہندوستانی ایئرلائنز سہولیات مہیا کراتی ہیں ۔ اس لحاظ سے ہندوستانی ایئرلائنز کیلئے ٹینڈر نکالا جائے گا اور اس لحاظ سے عازمین کی آمد و رفت کو طے کیا جائے گا۔