حج 2022 کے لیے درخواستیں 22 اپریل تک جمع کروا سکتے ہیں

, ,

   

ریاض:حج 2022 سے متعلق سعودی عرب نے اپنی نئی گائیڈ لائن جاری کی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ اس بار دس لاکھ لوگ دنیا بھر سے مقدس مقامات کی طرف جا کر حج کا مقدس فریضہ انجام دیں گے۔ اسی گائیڈ لائن میں اس بات کا بھی ذکر ہے کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگ اس بار حج نہیں کر سکیں گے۔ اس کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا نے 65 سال سے زیادہ عمر کے سبھی عازمین کی درخواستیں کینسل کر دی ہیں اور ان کی جگہ نئے سرے سے درخواستیں لی جا رہی ہیں۔ نئی درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 22 اپریل ہے۔