حج 2023 کیلئے تلنگانہ سے 3690 عازمین کا انتخاب

   

3743 کوٹہ مقرر ، محفوظ زمرہ سے 555 عازمین قرعہ کے بغیر منتخب ، حیدرآباد سے 852 عازمین
حیدرآباد /31 مارچ ( سیاست نیوز ) حج 2023 کیلئے تلنگانہ کو 3743 عازمین کا کوٹہ الاٹ کیا گیا اور محفوظ زمروں کے بشمول عام زمرہ کے 3690 عازمین حج کا آج قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب عمل میں آیا ۔ حج کمیٹی کی جانب سے ملک بھر کے عازمین حج کے انتخاب کیلئے آج نئی دہلی میں قرعہ اندازی کا اہتمام کیا گیا ۔ صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی جناب محمد سلیم کے مطابق تلنگانہ سے 8659 درخواستیں داخل کی گئی اور قرعہ انداز میں 8104 عازمین کو شامل کیا گیا ۔ 70 سال سے زائد عمر کے محفوظ زمرہ میں 479 اور محرم کے بغیر 76 خواتین کی درخواستوں کو قرعہ کے بغیر منتخب کرلیا گیا ۔ ریاستوں میں مسلم آبادی کے اعتبار سے حج کوٹہ الاٹ کیا جاتا ہے ۔ حیدرآباد سے 852 عازمین کا انتخاب کیا گیا ۔ جن میں 70 سال سے زائد عمر کے محفوظ زمرہ سے 278 عازمین اور محرم کے بغیر 47 خواتین شامل ہیں ۔ جبکہ جنرل زمرہ سے 527 عازمین کا قرعہ اندازی سے انتخاب عمل میں آیا ۔ دیگر اضلاع سے منتخب عازمین میں عادل آباد 110 ، کتہ گوڑم 26، ہنمکنڈہ 88 ، جگتیال 72 جنگاؤں 20، بھوپال پلی 6 ، گدوال 135، کاماریڈی 87 ، کریم نگر 105 ، آصف آباد 48 ، محبوب نگر 137 ، محبوب آباد 16، منچریال 44، میدک 49، میڑچل 283، ملگ 0 ، ناگرکرنول 20، نلگنڈہ 135 نارائن پیٹ 47 ، نرمل 138 نظام آباد 394، پداپلی 57، سرسلہ 0 ، رنگاریڈی 373، سنگاریڈی 238، سدی پیٹ 61، سوریہ پیٹ 33، وقارآباد 67، ونپرتی 43 ، ورنگل 100، اور بھونگیر 23 شامل ہیں ۔ ملگ اور سرسلہ میں ایک بھی عازم کا انتخاب اس لئے نہیں ہوا کیونکہ وہاں سے درخواستیں داخل نہیں کی گئیں ۔ ر