ممبئی، 16نومبر(پی ٹی آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) کے سینئر رکن اسمبلی جتیندر اوہاڈ کی بیٹی نتاشا اوہاڈ نے مجوزہ حد بندی بل کی حمایت کرنے کے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنا ملک اور آئین کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی کی جانب سے اس بل کی حمایت پر غورکرنے کی اطلاعات درست ہیں تو وہ اس فیصلے کی سخت مذمت کریں گی۔ نتاشا نے تسلیم کیا کہ ہر حلقے میں ووٹروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حد بندی ضروری ہے، تاہم ان کا الزام ہے کہ مجوزہ بل دراصل ایک غیر آئینی کوشش ہے، جس کا مقصد اپوزیشن کی کامیابی کو محدود کرنا ہے۔