حرمین ایکسپریس ٹرین اسٹیشن میں آتشزدگی

   

مکہ مکرمہ ۔حرمین ایکسپریس ٹرین جدہ اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ  بجھانے میں مصروف نظر آئی۔ ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ علاقے میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان  القرنی نے کہا کہ مشترکہ آپریشن سنٹر کو911 پر آتشزدگی کی اطلاع کی شام کوملی تھی۔ بتایا گیا کہ جدہ کے السلیمانیہ محلے میں الحرمین ٹرین اسٹیشن کے صحن میں آگ لگ گئی ہے۔لقرنی نے کہا کہ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ سمیت ریسکیو ٹیمیں متحرک کردی گئیں۔ معائنے سے پتہ چلا کہ آگ السلیمانیہ محلے  کے الحرمین ٹرین اسٹیشن کے صحن میں موجود پورٹا کیبنز میں لگی ہوئی ہے جنہیں دفاتر کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔صحن 20×60 کے دائرے میں واقع ہے۔القرنی نے کہا کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔القرنی نے کہا ہے کہ بروقت کارروائی کرکے آگ کا دائرہ محدود کردیا۔ مکہ مکرمہ گورنریٹ نے آتشزدگی پر مشتمل وڈیو جاری کردی۔