حرم نبویؐ میں نماز و افطار کے وقت بھیڑ کی نشاندہی کی تکنیکی سرویس

,

   

ریاض: مسجد نبویؐ کے امور کیلئے جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی نے مسجد نبویؐؐ اور اس کے صحنوں میں نمازیوں کو ہجوم کی حالت سے آگاہ کرنے کیلئے تکنیکی سرویس کی دستیابی کا اعلان کیا۔ تاکہ نماز اور افطار کے اوقات میں آنے والے مسجد کے رش والے حصوں سے پہلے سے آگاہ ہو جائیں۔ایجنسی نے بتایا کہ مسجد نبویؐ میں صحنوں کی حالت کی سرویس عربی، انگریزی اور اردو میں دستیاب ہے۔ مسجد نبویؐ میں آنے والوں کو مسجد میں نماز پڑھنے سے قبل مسجد کی پوری صلاحیت کی حالت جاننے میں مدد دیتی ہے۔اس سرویس سے مسجد نبویؐ کے اندر 12 مقامات پر نماز کیلئے مخصوص مقامات میں، مشرقی، مغربی اور شمالی توسیعات میں، مشرق و مغرب میں خواتین کیلئے مخصوص مقامات میں اپنی جگہ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اسی طرح مسجد کے دیگر حصوں میں لوگوں ہجوم کی صورتحال سے بروقت آگاہی مل جاتی ہے۔ ہالوں اور صحنوں کے پر ہونے، رش ہونے، مکمل دستیاب ہونے یا غیر دستیاب ہونے کی حالت کو چار رنگوں میں ظاہر کیا جاتا ہے۔
اس سے نماز کے اختتام سے پہلے اور بعد میں ہجوم کو منظم کرنے کی کوششوں میں بھی مدد ملتی ہے۔ مسجد نبویؐ اور صحنوں میں نمازیوں کا ہموار طریقے سے داخل ہونے اور باہر نکلنے کو منظم کرنے کیلئے آپریشنل منصوبہ پر عمل کیا جاتا ہے۔