لبنان کی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ کسٹمز ڈائریکٹوریٹ کے ٹریولرز اینڈ ڈیوٹی فری ڈپارٹمنٹ نے بیروت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکیہ سے آنے والے ایک مسافر سے ڈھائی ملین ڈالر کی امریکی کرنسی کی رقم ضبط کرلی ہے۔کیسیشن پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق زیر حراست شخص اور ضبط شدہ اشیاء کو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سیکیورٹی کے تحقیقاتی شعبہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ادھر تین ذرائع نے بتایا ہے کہ بیروت ہوائی اڈے کے حکام نے ترکیہ سے آنے والے ایک شخص سے 2.5 ملین ڈالر کی وہ نقدی ضبط کی ہے جو حزب اللہ گروپ کو منتقل کی جارہی تھی۔ ذرائع میں سے ایک نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع تھا جب رقم ضبط کی گئی۔