واشنگٹن : کل جمعرات کو امریکی وزارت خزانہ نے لبنان کی ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ سے جڑے افراد اور اداروں پر نئی اقتصادی پابندیاں عاید کی ہیں۔ ان پابندیوں میں ان افراد اور اداروں کو ہدف بنایا گیا ہے جو حزب اللہ کو فنڈز فراہم کرتے ہیں۔ پابندیوں کی فہرست میں لبنانی کاروباری شخصیت احمد جلال رضا عبداللہ الوسیط سر فہرست ہیں۔ وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ عبداللہ، ان سے وابستہ پانچ افراد، لبنان اور عراق میں ان کی آٹھ کمپنیا بلیک لسٹ کی گئی ہیں اور امریکہ کی غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول آفس میں درج پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔وزارت خزانہ نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول میں آج احمد جلال رضا عبداللہ، لبنانی تاجر اور حزب اللہ کے لیے مالی سہولت کار، ان کے پانچ شراکت دار لبنان اور عراق میں ان کی آٹھ کمپنیاں شامل ہیں۔