حزب اللہ کے اسمارٹ میزائلز ،اسرائیل پریشان

   

رملہ:اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’معاریو‘نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ حزب اللہ کیاسمارٹ میزائلوں نے اسرائیل کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔عبرانی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ تیزی کے ساتھ جدید اسلحہ اور پیچیدہ میزائل تیار کررہی ہے۔ حزب اللہ کے جدید ہتھیار اور میزائل اسرائیل کی داخلی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ حزب اللہ کے میزائل سرائیل کے حساس تزویراتی مراکز اور تنصیبات کے لیے خطرہ ہیں۔اس کے علاوہ حزب اللہ کے ہتھیار اسرائیل کے لیے آئے روز صہیونی ریاست کے لیے خطرات بڑھا رہے ہیں۔عبرانی اخبار کے نامہ نگار تال لف رام کے مطابق حزب اللہ نے دسیوں کے قسم کے جدید اور پیچیدہ نوعیت کے میزائل تیار کررکھے ہیں۔ حزب اللہ کے میزائلوں کی نوعیت اور تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔