حزب المجاہدین کا نہایت مطلوب دہشت گرد ہلاک

   

سرینگر : سیکوریٹی فورسیس نے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں آج پیش آئے انکاؤنٹر میں حزب المجاہدین کے ایک نہایت مطلوب دہشت گرد کو گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ جموں و کشمیر پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس اور سکیوریٹی فورسیس نے ممنوعہ تنظیم حزب المجاہدین کے A+ زمرہ کے دہشت گرد کو گھیرا اور اسے ہتھیار ڈالنے کی وارننگ دی ۔ لیکن وہ مقابلہ پر اترآیا اور فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ۔ مہلوک دہشت گرد کئی جرائم میں ملوث تھا جن میں 2018 ء کا شوپیان حملہ شامل ہے جس میں 4 پولیس اہلکار مارے گئے تھے ۔