حسن صافین ملک کے سب سے کم عمر آئی پی ایس افسر

,

   

٭ راجکوٹ : جام نگر پولیس میں 22 سالہ نوجوان حسن صافین کا اضافہ ہورہا ہے۔ حسن ایک گجراتی مسلمان اور ملک کے سب سے کم عمر آئی پی ایس افسر ہیں جو 23 ڈسمبر کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس کی حیثیت سے اپنے پہلے عہدہ کا جائزہ لیں گے۔ حسن صافین کا تعلق پالن پور کے موضع کانوڈار سے ہے اور وہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعہ قوم و سماج کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال منعقدہ یو پی ایس سی امتحانات میں 570 واں رینک حاصل کیا تھا۔ صافین مصطفی حسن اور نسیم بانو کے بیٹے ہیں۔ ان کے ماں باپ ہیرے تراشنے کا کام کرتے ہیں اور بچپن میں حصول تعلیم کے لئے صافین کو کافی جدوجہد کرنا پڑا تھا، لیکن نسیم بانو ہوٹلوں اور مقامی افراد کے لئے چپاتی بناتے ہوئے اپنے بیٹے کی تعلیم کیلئے درکار رقم جمع کیا کرتی تھیں۔