حسن علی پھر ایک مرتبہ دولہا بنے

,

   

کراچی ۔5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اور اْن کی اہلیہ سامعہ آرزو ایک بار پھر دلہن دولہا بن گئے۔حال ہی میں شادی کے بعد پہلی بار پاکستان آنے والی سامعہ نے حسن علی کے آبائی شہر گوجرانوالہ میں عروسی جوڑا زیب تن کیا اور دلہن کے روپ میں تصویریں اپلوڈ کیں۔ سسرال کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کے اعزاز میں منعقد کی گئی خاندانی تقریب میں حسن علی اور اْن کی اہلیہ نے دوبارہ عروسی جوڑا زیب تن کیا۔ ہندوستان کے شہر ہریانہ سے تعلق رکھنے والی سامعہ آرزو پاکستان آنے پر بہت خوش ہیں جس کا اظہار وہ اپنے سوشل میڈیا پر تصویریں اور پیغامات شائع کر کے کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ حسن علی اور اْن کی ہندوستانی اہلیہ سامعہ شادی کے بعد پہلی بار 30 نومبر دبئی سے سیالکوٹ پہنچی تھیں۔ سامعہ کا تعلق ہندوستانی ریاست ہریانہ سے ہے، انہوں نے انگلینڈ سے انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے جبکہ وہ اپنے والدین کے ساتھ دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔ دونوں رواں برس 20 اگست کو دبئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔