حسن نگر میں ضعیف خاون کی خودکشی

   

حیدرآباد/27 جنوری ( سیاست نیوز ) حسن نگر کے علاقہ میں ایک ضعیف خاتون نے خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 72 سالہ عظیم بیگم جو حسن نگر علاقہ کے ساکن محی الدین کی بیوی تھی ۔ گذشتہ تین سال سے اس خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور ان کا علاج جاری تھا ۔ 26 جنوری کے دن اس خاتون نے جسم کو آگ لگالی اور علاج کے دوران فوت ہوگئیں ۔ راجندرنگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔