حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : دو فٹ قدم لمبا ایک شخص ویرا بابو جو کبھی روزی روٹی تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کرتا تھا اب وہ روزانہ ایک ہزار سے 1500 روپئے تک کما رہا ہے ۔ ویرا بابو جو لوگوں کے لیے ایک تحریک بن گیا ہے ۔ ویرا بابو نے بتایا کہ یہ تبدیلی کھمم میونسپل کمشنر ابھیشک آگیسٹا آئی اے ایس کے تعاون اور رہنمائی سے ممکن ہوئی ۔ ویرا بابو نے مئیر اور میونسپل کمشنرکے تعاون کے لیے ان سے اظہار تشکر کیا ۔ ویرا بابو کا تعلق ٹیکولا پلی سے ہے جو کہ ایک پوسٹ گریجویٹ بھی ہیں ۔ جو 100 فیصد معذور ہیں ۔ ان کے والدین یومیہ اجرت پر کام کرتے ہیں ۔ ویرا بابو نے بتایا کہ وہ کھمم میونسپل کمشنر ابھیشیک آگسیٹا سے ملاقات کرنے سے پہلے روزگار کے لیے کئی لوگوں سے رابطہ کیا تھا ۔ کمشنر کے تعاون اور رہنمائی سے وہ خود انحصار ہوگئے ۔ اور اندرا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت ایک زیراکس سنٹر شروع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کو زیراکس سنٹر پر مختلف فارم بھرنے میں مدد کرتے ہیں جوکہ آمدنی کا ایک اضافی ذریعہ بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے تقریبا ایک سال قبل زیراکس سنٹر شروع کیا تھا اور ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کی امید کے ساتھ مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری بھی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والدین کی دیکھ بھال کررہے ہیں اور بہت خوش ہیں ۔۔ ش a/b