حضرت امام حسنؓ و حسینؓ ہم شبیہ مصطفیٰؐ

   

عَنْ عَلِيٍّ رضي اللہ عنه قَالَ : الْحَسَنُ أَشْبَهُ بِرَسُوْلِ ﷲِ صلي اللہ عليه وآله وسلم مَا بَيْنَ الصَّدْرِ إِلَي الرَّأْسِ، وَالْحُسَيْنُ أَشْبَهُ بِالنَّبِيِّ صلي اللہ عليه وآله وسلم مَا کَانَ أَسْفَلَ مِنْ ذَلِکَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَحْمَدُ وَابْنُ حِبَّانَ. وَقَالَ أَبُوْعِيْسٰي : هَذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ صَحِيْحٌ.
’’حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن علیہ السلام سینہ سے سر تک رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامل شبیہ ہیں اور حضرت حسین علیہ السلام سینہ سے نیچے تک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامل شبیہ ہیں۔‘‘
’’جس کا میں مولا ہوں، اُس کا علی مولا ہے‘‘
عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ کُهَيْلٍ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الطُّفَيْلِ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَرِيْحَةَ. . . أَوْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، (شَکَّ شُعْبَةُ). . . عَنِ النَّبِيِّ صلي اللہ عليه وآله وسلم، قَالَ : مَنْ کُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.وَقَالَ : هَذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ صَحِيْحٌ.
’’شعبہ، سلمہ بن کہیل سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابوطفیل سے سنا کہ ابوسریحہ… یا زید بن ارقم رضی اللہ عنہما… (شعبہ کو راوی کے متعلق شک ہے) سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جس کا میں مولا ہوں، اُس کا علی مولا ہے۔‘‘شعبہ نے اس حدیث کو میمون ابو عبد اللہ سے، اُنہوں نے زید بن ارقم سے اور اُنہوں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے۔