حضرت جہانگیر پیراںؒ کی عرس کا آج سے آغاز

   

شادنگر ۔ ریاست تلنگانہ کی مشہور و معروف بارگاہ روح دکن حضرت سیدنا جہانگیر پیراںؒ واقع موضع ینمن نروا ، منڈل کتور تعلقہ شادنگر ضلع رنگاریڈی کا 21 جنوری بروز جمعرات سے سہ روزہ عرس تقاریب کا آغاز عمل میں آرہا ہے ۔ سہ روزہ عرس تقاریب کا آغاز 21 جنوری بروز جمعرات بعد نماز عصر سماع خانہ درگاہ شریف میں جلسہ قصیدہ بردہ شریف و محفل سماع کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ بعد ازاں سماع خانہ درگاہ شریف سے صندل مبارک جلوس کی شکل میں نکل کر قبل از مغرب درگاہ شریف پہونچے گا ۔ مراسم صندل مالی جناب محمد سلیم چیرمین ریاستی وقف بورڈ کے ہاتھوں انجام پائے گا ۔ جس کے ساتھ ہی سہ روزہ عرس تقاریب کا آغاز ہوگا ۔ بعد نماز مغرب تناول و طعام عام و خاص کا اہتمام ہوگا ۔ بعد نماز عشاء نعتیہ مشاعرہ و قوالی ہوگی ۔ 22 جنوری بروز جمعہ بعد نماز مغرب محفل چراغاں تناوہ طعام عام و خاص بعد نماز عشاء عظیم الشان جلسہ فیضان اولیاء اللہ کا اہتمام ہوگا ۔ بعد جلسہ قوالی ہوگی ۔ 23 جنوری بروز ہفتہ بعد نماز فجر ختم قرآن مجید و فاتحہ خوانی تقسیم و تبرکات کے ساتھ ہی سہ روزہ عرس تاقریب کا اختتام عمل میں آئے گا ۔