حضرت خواجہ امیر خسرو ؒ کا عرس شریف نہایت عقیدت اور محبت کے ساتھ منایا گیا۔ پاکستانی زائرین کی بھی آمد

,

   

نئی دہلی: حضرت خواجہ امیر خسرو ؒ کے 715ویں عرس شریف کے موقع پر درگاہ کے صحن میں قل کی محفل منعقد کی گئی تھی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے۔ بعد ازاں خواجہ ہال میں ایک سمینار منعقد کیا گی تھا جس میں حضرت امیر خسرو ؒ کی حیات مبارکہ پر ر وشنی ڈالی گئی۔ اس دوران دو روز قبل حضرت سیدنا خواجہ نظام الدین اولیاء ؒ کے مزار اقدس پر بنے گنبد پر لگائے گئے سونے کا کلش عوام کی توجہ کا مرکز بنارہا۔

اس عرس شریف کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں پاکستان بھی لوگ زیارت کرنے کیلئے آئے تھے۔ خواجہ ہال میں منعقدہ سمینار سے اپنے صدارتی خطاب میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر سید شاہد مہدی نے کہا کہ آج لوگ ملک سے محبت کا دم بھرتے ہیں لیکن خواجہ امیر خسرو نے سات سو سال قبل حب الوطنی کی جتنی باتیں کہیں ہیں وہ آج تک کسی کے ذہن میں نہیں آئی ہیں۔ خواجہ امیر خسرو نے ہندوستان کی جو فضیلت بیان کی ہے وہ آج تک کسی نے نہیں کی ہے۔ سمینار کی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے خواجہ سید محمد نظامی نے کہا کہ امیر خسرو نے اپنے عمل سے بتادیا کہ قدرت کی نگاہ میں ہر انسان یکساں ہے او ر کسی کے ساتھ تفریق نہیں کرنی چاہئے۔ سمینار کے بعد استاد اقبال نظامی نے صوفیانہ کلام پیش کیا۔