حضرت سلطان الہند غریب نواز ؒ

   

حافظ صابر پاشاہ
عظیم مبلغ اسلام اور جلیل القدر صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ساتویں اور آٹھویں صدی ہجری کے ایک نہایت اہم بزرگ ہیں ۔سلطان الہندحضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ والدکی طرف سے ’’حسینی‘‘اور والدہ کی طرف سے ’’حسنی‘‘ سیدیعنی آپ ’’ نجیب الطرفین سید‘‘ ہیں۔آپ کاسلسلہ نسب تیرھویں پشت میں خلیفہ چہارم اور دامادِ رسول ﷺ امیرالمؤمنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ سے جاملتاہے۔آپ ہندوستان میں اسلام کے اولین مبلغین میں سے تھے اور آپ کی کاوشوں سے لاکھوں افراد دائرہَ اسلام میں داخل ہوئے ۔بالآخریہ عظیم پیکرعلم وعرفاں، حامل سنت وقرآں، محبوبِ یزداں ،شریعت وطریقت کے نیرتاباں حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ ۶ رجب المرجب ۶۳۳ہجری ۱۲۳۶ء کو غروب ہو کرواصلِ ربِّ دوجہاں ہوگیا۔ روایات میں آتا ہے کہ جس وقت آپ کا وصال ہوا،آپ کی پیشانی مبارکہ پرنورانی خط میں تحریرتھا مَاتَ حَبِیْبُ اللہ،فِیْ حُبِّ اللہ یعنی اللہ کا دوست، اللہ کی محبت میں وصال فرماگیا۔