حضورآباد میں پرجا دربار کا انعقاد

   


حضورآباد۔ 4؍دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ حضورآباد میں یم یل سی پاڈی کوشک ریڈی کی قیادت میں وارڈ نمبر۔ 4، 5، 19 اور 20 رام گوپال رائس مل میں پرجا دربار منعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام کے تحت مذکورہ وارڈز کا دورہ کیا گیا اور مقامی مسائل کو حل کیا جانے کا تیقن دیا گیا۔متعلقہ حکام کو اس کا پتہ لگانے اور حل کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ اور دلت بندھو، نئے راشن کارڈ کی منظوری کے لیے، نئے وظائف کی منظوری کے لیے،جن لوگوں کو ذاتی زمین ہے ایسے لوگوں کو حکومت مکانوں کی تعمیر کے لیے 3.00 لاکھ روپیہ مختص کی ہے اور ڈبل بیڈ روم کی منظوری کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔اس پروگرام میںحضورآباد میونسپل چیئر پرسن مسزگندے رادھیکا، وائس چیرپرسن مسز کولیپاکا نرملا، متعلقہ وارڈ ممبران مسٹر پرتاپا ترمل ریڈی، اپاراجا متیم راجو، گنیشٹی اوما مہیشور، میونسپل کمشنر ایس سمیا، تحصیلدار ، ٹی ایس این پی ڈی سی ایل،حضورآباد کے متعلقہ افسران موجود تھے۔