حیدرآباد۔/28 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے کانگریس کے 138 ویں یوم تاسیس کے موقع پر حضور نگر میں پارٹی پرچم لہرایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ملک کی جدوجہد آزادی میں عظیم قربانیاں دی ہیں اور ماڈرن انڈیا کی تشکیل میں کانگریس کا اہم رول ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے پیام کو گھر گھر پہنچائیں جس میں نفرت کی سیاست کے خاتمہ کی اپیل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو ابھیان میں کارکنوں کو حصہ لینا چاہیئے۔ سابق سی ایل پی لیڈر جانا ریڈی اور دوسروں نے مخاطب کیا۔ر