حفیظ نے راہول کو پیچھے چھوڑدیا

   

بئی ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ سال 2020 میں ٹی 20 کے کامیاب ترین بیٹسمین بن گئے جیسا کہ انہوں نے اس سال مجموعی طور پر415 رنز بنائے جو ٹی 20 کے بین الاقوامی مقابلوں میں اس سال کسی بھی بیٹسمین کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔ 40 سالہ محمد حفیظ نے یہ سنگ میل نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میں 41 رنز کی اننگز کے 31 واں رن لے کر عبورکیا۔ انہوں نے ہندوستان کے کے ایل راہول کو پیچھے چھوڑا جنہوں نے سال 2020 میں 404 ٹوئنٹی بین الاقوامی رنز بنائے۔ محمد حفیظ 2013 کے بعد پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں جنہوں نے کسی کیلنڈر ایر میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنائے ہیں۔ ان سے قبل 2013 میں احمد شہزاد نے 347 رنز بناکر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ اس سال بین الاقوامی ٹی20 مقابلوں میں محمد حفیظ نے 4 نصف سنچریاں بنائیں جو اس سال کسی بھی بیٹسمین کی جانب سے سب سے زیادہ ہیں۔بابر اعظم، ڈیوڈ ملان، کے ایل راہول اور سیفرٹ نے بھی اس سال فی کس3 نصف سنچریاں اسکورکیں۔