حلقہ پارلیمان ملکاجگری سے مقابلہ کیلئے سرکردہ قائدین کی مسابقت

   

حیدرآباد۔4۔فروری(سیاست نیوز) حلقہ پارلیمان ملکا جگری سے مقابلہ کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سرکردہ قائدین کی مسابقت کے درمیان دہلی پبلک اسکول کے صدرنشین و بانی ایم کومریا نے بھی اس نشست سے مقابلہ کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپنا دعویٰ پیش کردیا ہے۔ دہلی پبلک اسکول کے بانی کومریا کا کہناہے کہ حلقہ پارلیمان ملکا جگری میں ان کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے لاکھوں طلبہ کے خاندان موجود ہیں اور وہ اس حلقہ پارلیمان سے مقابلہ کے سلسلہ میں سروے بھی کرواچکے ہیں اسی لئے وہ بھارتیہ جنتا پارٹی قیادت سے حلقہ پارلیمان ملکا جگری کی پارلیمانی نشست سے مقابلہ کے لئے ٹکٹ طلب کر رہے ہیں۔ملک کے سب سے بڑے پارلیمانی حلقہ ملکا جگری میں منور ۔کاپو رائے دہندوں کی تعداد 7 لاکھ سے زیادہ ہے اور ملکا کومریا کا تعلق بھی اسی طبقہ سے ہونے کے سبب وہ اس حلقہ پر اپنا دعوی پیش کر رہے ہیں۔3