حلقہ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 69 کروڑ روپئے جاری

   

حیدرآباد 12 مارچ ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت نے آج حلقہ اسمبلی و کونسل کے ترقیاتی پروگرام کے تحت پہلے سے منظورہ کاموں کیلئے 69 کروڑ 85 لاکھ روپئے کی اجرائی کیلئے احکام جاری کردئے ۔ یہ فنڈز تمام 140 حلقوں میں پہلے سے منظورہ کاموں کیلئے ہے نئے کاموں کیئلے نہیں۔ تمام ضلع کلکٹرس کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ جو کام 2018-19 میں منظور کئے گئے تھے ان کی تکمیل کیلئے رقومات استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ کام کانسٹی ٹوئنسی ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ہونے والے ہیں۔ یہ رقومات جاری کرتے ہوئے حکومت نے متعلقہ مجاز اتھاریٹی کے اکاونٹ میں منتقل کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ ان رقومات کے استعمال کی تاہم کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی ہے ۔ ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پہلے سے مروجہ طریقہ کار کے مطابق ان رقومات کا ترقیاتی کاموں کیلئے استعمال کریں اور اگر اس میں کوئی خرد برد ہوتا ہے تو انہیں کو ذمہ دار بھی قرار دیا جائے گا ۔