حماس اور دیگر فلسطینی گروپس کو دورۂ روس کی دعوت

   

ماسکو : روس نے حماس اور دیگر فلسطینی گروپوں کو ماسکو کے دورے کی دعوت دے دی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ اور مشرق وسطیٰ میں دیگر مسائل پر بات چیت کیلئے فلسطینی گروپوں کو روس آنے کی دعوت دی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق روس نے اس سے پہلے اسرائیل غزہ جنگ کے آغاز میں بھی حماس کی قیادت کو روس کے دورے کی دعوت دی تھی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق روس گزشتہ کئی برسوں سے مشرق وسطیٰ کے امور میں اپنی دلچسپی بڑھائے ہوئے ہے اور اسی لیے اس نے اس عرصے میں خطے کے بڑے اور مؤثر شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو اپنی ترجیح بنا رکھا ہے۔ روسی نائب وزیرِ خارجہ اور مشرق وسطیٰ کے لیے صدر ولادیمیر پوٹن کے خصوصی نمائندہ میخائیل بوگودانوف نے کہا ہے کہ ہم نے تمام فلسطینی نمائندوں اور خطے کے دیگر ممالک بشمول شام، لبنان اور دیگر ممالک کے سیاسی رہنماؤں کو 29 فروری کو دورہ روس کی دعوت دی ہے۔