حماس رہنماؤں کے گھروں پر اسرائیلی فوج کے چھاپے

   

غزہ: اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق اتوار کے روز حماس رہنماؤں کے گھروں میں چھاپے مارے گئے ہیں تاکہ حماس کے سارے عسکری ڈھانچے کو توڑا جا سکے۔بیان کے مطابق ان چھاپوں کے دوران اسرائیلی فوج نے جو ہتھیار برآمد کیے ہیں ان میں لیپ ٹاپس، ٹیکٹیکل یونیفارم، گھٹنوں کی حفاظت کیلئے پہنی جانے والی ‘ نی پیڈز ‘ شرٹس، میگزینوں کے علاوہ تکنیکی نوعیت کی دستاویزات قبضے میں لی ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق یہ چھاپے غزہ میں شیخ اجلین اور رمل کے علاقوں میں مارے گئے ہیں۔ فوجیوں نے تقریباً 35 سرنگوں کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں کو تلاش کیا ہے۔ تاکہ حماس کے جنگی ڈھانچے کا پتہ چلایا جا سکے۔اتوار کے روز جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور دہشت گردوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ حماس کے فوجی بیس میں کارروائی کر کے فوجی جاسوسی کے ادارے ملٹری انٹیلی جنس یونٹ کو قبضے میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نھ سات راکٹ لانچرز بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ تاہم بیان میں کسی بھی قسم کی مزاحمت کا ذکر نہیں کیا گیا۔ فوجی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ‘رمل’ جو کہ حماس کے سینئر عہدے داروں کا رہائشی علاقہ ہے۔ اس علاقے میں انہوں نے دہشت گردانہ کارروائیوں مقامی عمارتوں کا کنٹرول حاصل کر رکھا تھا۔اسرائیلی ‘پیراٹروپرز بریگیڈ ‘ کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں حماس کی فوجی پوسٹوں کے علاوہ، عسکری ڈھانچے کا پتہ چلایا گیا ہے۔ نیز اس علاقے سے لیپ ٹاپس، ٹیکٹیکل یونیفارم، گھٹنوں کی حفاظت کیلئے پہنی جانے والی ‘ نی پیڈز ‘ شرٹس، میگزینوں کے علاوہ تکنیکی نوعیت کی دستاویزات، جیکٹیں اور جوتے بھی قبضے میں لیے ہیں۔