حماس نے ایک یرغمالی کی ویڈیو جاری کی

   

غزہ :حماس نے اپنے ایک یرغمال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ یہ ویڈیو اسرائیلی نژاد امریکی یرغمال ہرش گولڈ برگ پولن کی ہے جسے حماس نے 7 اکتوبر کو اغوا کر لیا تھا۔ہرش گولڈ برگ پولن کی اس ویڈیو میںدیکھا جا سکتا ہے کہ اس کا ایک ہاتھ کٹ گیا ہے جب کہ 7 اکتوبر کی ایک ویڈیو میں پولن کو شدید زخمی دیکھا گیا تھا۔ اسی دوران وہ اسرائیلی حکومت کو یرغمالیوں کی رہائی کی ناکامی کا ذمہ دار بھی قرار دیتا ہے۔

اس ویڈیو کے بعد لوگوں کو یہ معلوم ہوا کہ ہرش گولڈ برگ پولن زندہ ہے۔