حمزہ یوسف نے اسکالینڈ کےوزیراعظم کا حلف اٹھالیا

   

لندن : حمزہ یوسف نے اسکاٹ لینڈ کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ۔ وہ مغربی یورپ میں حکومت کے پہلے مسلمان سربراہ بن گئے لیکن ان کی پارٹی کے اندر اختلافات بھی موجود ہیں ۔ 37سالہ یوسف اسکاٹش نیشنل پارٹی کے سب سے کم عمر رہنما ہیں اور انہوں نے پارٹی کی آزادی کی مہم دوبارہ متحرک کرنے کا وعدہ کیا ہے لیکن پیر کونکولا اسٹرجن کی جانشینی کی دوڑ جیتنے کے بعد حریف کیٹ فوربس کے ان کی کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کے بعد ان کی قیادت کو سوالیہ نشانات کا سامنا ہے ۔ یوسف نے سبکدوش ہونے والی وزیرخزانہ کونچلے عہدے کی پیشکش کی حالانکہ ان کا نتیجہ الیکشن جیتنے کے قریب تھا ۔ انہوں نے پارٹی ممبران کے ترجیحی ووٹوں کا 48فیصد حاصل کیا جب کہ حمزہ یوسف نے 52فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔