حملو ںمیں شدت کا خطرہ ،یوکرین کا نیوکلیئر ری ایکٹر بند

   

پاور یونٹ نمبر 6 سے بجلی کی فراہمی مکمل طور پر منقطع، ری ایکٹر کے نگران نے تصدیق کردی

کیف : یوکرین کے روس کے زیر قبضہ علاقے میں قائم نیوکلیئرری ایکٹر کو فوری طور پر مکمل بند کر دیا گیا ہے۔یہ فیصلہ کسی قسم کی ممکنہ جوہری حادثے اور تباہی سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے نیوکلیئرپلانٹ کے قریب کی آبادیوں کے لوگوں کو علاقہ خالی کر دینے کا کہا ہے تاکہ وہ ہر طرح کے خطرے سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے علاقے کو غیر فوجی بنانے کا بھی کہاتھا۔خیال رہے ماہ فروری سے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے دوران دونوں ملک ایک دوسرے پر نیوکلیئرپلانٹس پر بمباری کا الزام لگاتے رہے ہیں۔دوسری جانب، یوکرینی نیوکلیئرری ایکٹر کے نگراں نے آج بہت سویرے اس ری ایکٹر کو بند کرنے کی اطلاع دی ہے۔مقامی وقت کے مطابق 3:41 منٹ پر زاپوریا ری ایکٹر کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے پاور یونٹ نمبر چھ سے بجلی کی فراہمی منقطع کر دی گئی۔یوکرین کی طرف سے گزشتہ چہارشنبہ کے روز ہی روسی زیر قبضہ علاقے کے مقامی افراد سے کہا گیا تھا کہ وہ علاقہ خالی کر دیں تاکہ محفوظ رہ سکیں۔یوکرینی صدر زیلنسکی کی طرف سے یہ اپیل کی گئی کہ اس ری ایکٹر کے ارد گرد کے علاقے کو غیر فوجی بنا دیا جائے۔اس صورت حال میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پلانٹ کو مکمل بند کرننے کے لیے پاور یونٹ نمبر 6 سے منقطع کر دیا جائے اور اسے محفوظ انداز میں ‘ کولڈ شٹ ڈاون ‘ کی طرف لایا جائے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اب بھی کافی زیادہ خطرہ موجود ہے جس کے بعد ری ایکٹر کو مجبورا ڈیزل سے چلنے والے جنریٹر پر لانا ہو گا۔