حملہ کے بعد سے نو ہندوستانی لاپتہ 

,

   

خارجی وزارت کے ترجمان نے دہلی میں کہا ہے کہ غیر مصدقہ ذرائع نے یہ جانکاری دی ہے کہ نیوز ی لینڈ کے حملے کے بعد نو ہندوستانی لاپتہ ہیں۔

اس کی مصدقہ جانکاری ملنے کے بعد ہی توثیق کریں گے۔

حیدرآباد کے خورشید جہانگیر نے بتایا کہ ان کے بھائی اقبال جہانگیر اس حملے میں شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں اور ان کے سینے میں سیدھے جانب گولی لگی ہے۔

ان کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔ وزیراعظم مودی نے بھی اس حملے کی سخت مذمت کی۔