حمل ٹھہرنے کیلئے مؤثر دعائیں

   

جناب محمد رضی الدین معظم
٭ جب بھی ہمبستری کا ارادہ ہو بیوی کی پیشانی پر شوہر شہادت کی انگلی سے آیات(سورۂ مرسلات۔ ۲۰ تا ۲۳) :
أَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّن مَّآءٍ مَّهِيْنٍ o فَجَعَلْنٰهُ فِيْ قَرَارٍ مَّكِيْنٍ o إِلٰى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ o فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ o
لکھ کر ہمبستری کرے۔
٭ بیوی ۴۰ روز تک آیات ’’ ذٰلِكَ عٰلِمُ الْغَيْبِ‘‘ تا ’’قَلِيْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَo‘‘ (سورۃ السجدہ۔ ۶تا۹) لکھ کر پانی سے حل کرکے پیتی رہے۔ ٭ بیوی چالیس روز تک سورۂ قیامہ کی آیات ۳۶ تا ۴۰ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پیتی رہے۔
٭ بیوی کو چاہئے کہ روٹی پر اس آیت ’’هُوَ الَّذِيْ يُصَوِّرُكُمْ فِي الْأَرْحَامِ كَيْفَ يَشَآءُ ۚ لَآ إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ‘‘ لکھ کر سات روز تک کھائے۔
٭ بیوی کو چاہئے کہ سات روز تک تین کھجوروں پر ۱۲۱ بار ان آیات ’’وَالذّٰارِيَاتِ ذَرْوًا‘‘ تا ’’إِنَّمَا تُوعَدُوْنَ لَصَادِقٌ o وَّإِنَّ الدِّيْنَ لَوَاقِعٌ o‘‘ پڑھ کر دم کرکے کھاتی رہے۔ (سورۃ الذاریات۔۱تا۶)
٭ بیوی کو چاہئے کہ ان آیات ’’لَآ أُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِ o وَأَنْتَ حِلٌّ بِهٰذَا الْبَلَدِ o وَوَالِدٍ وَّمَا وَلَدَ o‘‘ لکھ کر اور پانی سے دھوکر محفوظ کرلے اور دوران حیض پیتی رہے اور جب حیض سے پاک ہوکر غسل کرلے تو اسی رات میاں بیوی ہمبستری کریں اور تین ماہ تک یہ عمل جاری رکھیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ضرور کامیابی ملے گی۔
٭ بیوی کو چاہئے کہ سورۂ رعد کی آیت ۳۱ لکھ کر گلے میں ڈال لے اور حمل ٹھہرنے تک یہ تعویذ گلے میں ڈالے رہے۔
نوٹ : قرآنی آیات کا احترام کریں اور انہیں بے ادبی سے محفوظ رکھیں ۔