حوالہ ریاکٹ میں مشتبہ وزراء اور ارکان اسمبلی اپنے آپ کو بچانے دوڑ دھوپ کررہے ہیں

   

ای ڈی کی نوٹس ملنے پر کیا جواب دیا جائے ۔ وکلاء اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے مشاورت میں مصروف

حیدرآباد : /10 اگست (سیاست نیوز) وزراء اور چند ارکان اسمبلی جنہیں ای ڈی عہدیداروں سے نوٹس ملنے کے خدشات ہیں وہ اپنے اپنے وکلاء اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے مشاورت میں مصروف ہوگئے ہیں ۔ چکوٹی پروین کے کیسینو کی آڑ میں جو حوالہ کا ریاکٹ منظر عام پر آیا ہے وہ دونوںتلگوریاستوںتلنگانہ اور آندھراپردیش میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ وزراء‘ ارکان اسمبلی ‘ تاجرین اور فلمی ستاروں کے درمیان واٹس ایپ پر رقمی لین دین کی جو چاٹنگ ہوئی ہے وہ سیاسی قائدین کے گلے کا پھندہ بنتی جارہی ہے ۔ ای ڈی عہدیدار اپنی تحقیقات میں چکوٹی پروین ۔ مادھوریڈی ، سمپت ، گوری شنکر سے اہم شخصیات کے درمیان ٹیلیفون اور دوسری مواصلات سے جو بات چیت ہوئی ہے اس کا گہرائی سے جائزہ لینے کے بعد انہیں پوچھ تاچھ کیلئے طلب کرنے نوٹسیں جاری کرنے والے ہیں ۔ جب میڈیا کے علاوہ مختلف ذرائع سے یہ اطلاعات سیاسی قائدین تک پہونچ رہی ہے تو وہ اپنے اپنے بچاؤ کے طریقے ، ڈھونڈ رہے ہیں ۔ اپنے وکلاء اور سی اے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ای ڈی کا کیسے سامنا کیا جائے اس پر مشورے حاصل کررہے ہیں ۔ کیسینو کو کتنے مرتبہ گئے ۔ پروین کو کئے گئے ڈپازٹ اس میں حوالہ کے رول کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے ۔ روانہ کردہ ڈپازٹ کی رقم پر جواب دینے کی نوبت آئے تو کیا کیا جائے اس پر بھی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے ۔ کیسینو کو جوا کھیلنے جانے والوں میں جتنا خوف ہے اُس سے زیادہ خوف حوالہ سے کی گئی رقمی لین دین میں ملوث رہنے والوں میں پائے جانے کی طلاعات ہیں ۔ چکوٹی پروین سے تعلقات رکھنے والے قائدین کو ڈر ہے کہ انہوں نے ای ڈی کے سامنے کیا کیا کہنا ہوگا اگر نوٹس ملتی ہے تو ان سوالات کے کیسے جوابات دیئے جائیں اس کی تیاری کی جارہی ہے۔ن