حوثیوں کو دہشت گرد قرار دینے پر امریکہ سے بات چیت :عمان

   

عمان :سلطنتِ عْمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد بن حمود البوسعودی کے مطابق مشرق وسطی کے لیے سینئر امریکی سفارت کار ڈیوڈ شینکر نے مسقط حکومت کے ساتھ اس امکان پر بات چیت کی ہے کہ امریکا یمن میں حوثی ملیشیا کو ایک دہشت گرد جماعت قرار دے۔یہ بات البوسعیدی نے ہفتے کے روز نامہ میں ہونے والے ایک مکالمے کے اجتماع کے دوران کہی۔عْمانی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ یمن میں اقوام متحدہ کی کوششوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کوششوں کا مقصد ملک میں جاری تنازعہ پر روک لگانے کے واسطے ایک معاہدے تک پہنچنا ہے۔ یہ تنازعہ حوثی ملیشیا کی جانب سے 2014ء میں آئینی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے جاری ہے۔واضح رہے کہ امریکی ذرائع نے چند روز قبل بتایا تھا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو حوثی ملیشیا کو جلد ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزیر ایران نواز ملیشیا کو ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے اقدام کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔