حوثیوں کی 24 گھنٹے میں جنگ بندی کی 8 خلاف ورزیاں

   

صنعا ۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے کام کرنے والے عرب فوجی اتحاد نے ایک بار پھر یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے۔العربیہ کے مطابق عرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ حوثیوں نے 24 گھنٹوں کے دوران یمن میں جنگ بندی معاہدے کی 8 بار خلاف ورزی کی۔بیان میں کہا گیا ہیکہ حوثی ملیشیا نے کئی گذرگاہوں سے انسانی امدادی قافلوں کو گذرنے سے روکا،راستے کھولنے اور رکاوٹیں ہٹانے کے دوران یمنی فوج کی گاڑیوں پرفائرنگ کی گئی۔سفارتی ذرائع کے مطابق یمن میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی مبصر ٹیم کے سربراہ پیٹرک کامیرٹ نے یمنی حکومت کوبتایا ہے کہ وہ اسٹاک ہوم میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدہ پرعمل درآمد کے حوالے سے حوثی باغیوں کے رویے سے سخت مایوس ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیرٹ کا کہنا ہے کہ حوثی باغی جنگ بندی کے خلاف جو کچھ کررہے ہیں وہ مایوس کن اور ناقابل قبول ہے۔