حوثی ملیشیا نے 20 آئل ٹینکر نذرآتش کردیے

   

صنعا ء : یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے بیضا صوبے میں 20 آئل ٹینکروں کو نذرآتش کردیا۔ آئل ٹینکروں کو لگائی گئی آگ کے نتیجے میں ٹینکر مالکان کو غیرمعمولی نقصان پہنچا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حوثی رہنما ابو عبد الواحد جوبیضا میں غیر قانونی کسٹم سینٹرکا نیا انچارج ہے۔ اس نے جان بوجھ کر ایندھن کے ٹینکروں کو آگ لگائی،جس کا مقصد یمنی حکومت کے زیرانتظام علاقوں میں ایندھن کی ترسیل کو روکنا تھا۔ اس کے علاوہ تیل کی بلیک مارکیٹ میں فروخت اور ایندھن کی من مانی قیمتیں وصول کرنا ہے۔