خدا نے انسان بنایا اور سب کے جسم میں خون لال ہے۔ مگر انسان مذہب اور ذات میں تقسیم ہوکر جی رہا ہے
حیدرآباد ۔ 20 جولائی (سیاست نیوز) ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ بیروزگاری حکومتوں کیلئے بہت بڑے چیلنج میں تبدیل ہوگئی ہے۔ اس کا خاتمہ کرنے کیلئے سرکاری جائیدادوں کے علاوہ خانگی شعبوں میں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرتے شرح بیروزگاری کو گھٹایا جاسکتا ہے۔ سیف آباد میں دلت انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نگرانی میں قیام ہوئے بزنس فیلیٹشن سنٹر اور ماڈل کیریئر سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ امریکہ کے صدر جوبائیڈن ملک کے وزیراعظم نریندر مودی اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر سب کے لئے روزگار فراہم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے۔ ہر سال لاکھوں طلبہ اپنی تعلیم مکمل کررہے ہیں۔ ان کی تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے انہیں ملازمتیں فراہم کرنا ہر حکومت کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے۔ سرکاری ملازمتیں محدود ہوتی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو خودروزگار کا راستہ اپناتے ہوئے صنعتکار بننے کا مشورہ دیا۔ اس کیلئے تلنگانہ حکومت نے کئی پروگرامس تیار کئے ہیں۔ صنعتیں قائم کرنے والوں کیلئے ٹی ایس آئی پاس کے تحت 15 دن میں تمام منظوریاں دیجارہی ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ہر کوئی الگ الگ خدا کو مانتے ہیں مگر حقیقت یہ ہیکہ خدا نے سب کو مساوی پیدا کیا ہے اور سب کے جسم میں خون لال ہے اور بھی ایک حقیقت ہیکہ سب کو ایک جیسی ملازمت فراہم نہیں کی جاسکتی۔ خدا نے انسان کو پیدا کیا اور انسان نے مذہب اور طبقات کو پیدا کیا ہے۔ اس مسئلہ کو چند لوگ قبول کرتے ہیں اور چند لوگ قبول بھی نہیں کرتے۔ انسان کی پیدا کردہ مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر ہم اپنے آپ کو تقسیم کرتے ہوئے زندگی گذار رہے ہیں۔ ملک میں ہمیں صرف دو طبقات نظر آرہے ہیں ایک امیر، دوسرا غریب۔ دلتوں میں بھی دولتمند افراد اور غریب افراد کی علحدہ علحدہ صورتحال ہے۔ن