حیدرآباد: تلنگانہ ہائیکورٹ کے دو جج پینل نے تلنگانہ میں خاص کر شہر حیدرآباد میں سیلاب کی صورتحال پر ازخود کارروائی کرنے کیلئے داخل کردہ درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت بارش سے نمٹنے کیلئے راحت کے اقدامات بہتر طور پر انجام دیرہی ہے۔ چیف جسٹس راگھویندر سنگھ چوہان اور جسٹس وجئے سین ریڈی پر مشتمل بنچ نے کہا کہ اس طرح کی درخواستوں کو سماعت کیلئے قبول نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست گذار وکیل نے جو کچھ نشاندہی کی ہے اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ریاستی حکومت صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنے طور پر اچھا کام کررہی ہے۔ حکومت کو اس کا کام کرنے دیجئے۔
l سیلاب متاثرین کیلئے قائم کردہ کیمپ میں غذا کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں7,750 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ کئی رہائشی علاقوں میں پانی میں محصور افراد کو قریبی شادی خانوں، کمیونٹی ہالس اور دیگر مقامات پر رکھا گیا ہے۔ شہر کے 6 زونس میں سب سے زیادہ ایل بی نگر اور ساوتھ زونس متاثر ہوئے ہیں۔