حکومت تلنگانہ نے جاب کیلنڈر جاری کردیا ‘ 13 ہزار بھرتیوں کا نشانہ

   

تاحال 32 ہزار ملازمتیں فراہم کردی گئیں۔ اسمبلی میں ڈپٹی چیف منسٹر ملو بٹی وکرامارکا کا اعلان
حیدرآباد /2 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ حکومت نے اسمبلی میں جاب کیلنڈر جاری کردیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر ملو بٹی وکرامارک نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت میں امتحانی پرچوں کے افشاء سے طلبہ اور امیدواروں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ پیپر لیک ہونے سے دو مرتبہ گروپ I کے امتحانات منسوخ ہوئے ہیں حکومت نے ملازمتوں کی فراہمی کیلئے عہدیدراوں پر مشتمل دو کمیٹیاںتشکیل دی ہے ۔ تاحال کانگریس حکومت نے 32 ہزار ملازمتیں فراہم کی ہیں ۔ مزید 13 ہزار مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ طلبہ کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے مسابقتی امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ سال 2024-25 کیلئے جاب کیلنڈر جاری کیا جارہا ہے ۔ لیاب ٹیکنیشن ، نرسنگ آفیسر جائیدادوں پر تقررات کیلئے ستمبر میں اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔ نومبر میں امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ محکمہ برقی میں مختلف انجینیئرنگ جائیدادوں کیلئے اکٹوبر میں اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔ آئندہ سال جنوری میں امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ نومبر میں ٹیٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔ آئندہ سال جنوری میں امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ مختلف محکمہ جات میں گزیٹیڈ جائیدادوں کیلئے آئندہ سال جنوری میں اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔ اپریل میں امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ آئندہ سال فروری میں ڈی ایس سی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔ اپریل میں امتحانات کا انعقاد کیا جائیگا ۔ فاریسٹ بیٹ آفیسر کی جائیدادوں کیلئے آئندہ سال فروری میں نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔ مئی میں امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ گروپ I مینس امتحان آئندہ سال جولائی میں منعقد کیا جائیگا ۔ ایس آئی پولیس کانسٹیبل جائیدادوں کیلئے آئندہ اپریل میں نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔ اگست میں امتحانات کا انعقاد کیا جائیگا ۔ ڈگری کالجس میں لکچرارس ، فزیکل ڈائرکٹرس ، لیابریرین جائیدادوں کیلئے آئندہ سال جون میں نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا ۔ ستمبر میں امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ آئندہ سال مئی میں دوبارہ گروپ 2 نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔ اکٹوبر میں امتحانات میں انعقاد کیا جائے گا ۔ آئندہ سال جولائی میں گروپ 3 نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔ نومبر میں امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ سنگارینی میں چند جائیدادوں کیلئے آئندہ سال جولائی میں نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور نومبر میں امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ 2