حکومت سے سڑک حادثات کو کم کرنے مؤثر پالیسی بنا نے کا مطالبہ

   

نئی دہلی: ایوان بالا راجیہ سبھا کے ارکان نے منگل کو سڑک حادثات کو کم کرنے اور قصورواروں کو سزا دینے کے لئے کثیر الجہتی حکمت عملی کا مطالبہ کیا۔وقفہ صفر کے دوران ملک میں سڑک حادثات کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی فوزیہ خان نے کہا کہ ناقص معیار کی سڑکوں کی تعمیر اور گڑھے بننے کی وجہ سے سال 2018-19 میں چار ہزار سے زیادہ سڑک حادثات ہوئے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق سڑک حادثات سے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا تین فیصد نقصان ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موٹر وہیکل ایکٹ کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ سڑکوں کی تعمیر میں ملوث ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی ذمہ داری طے نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی مقامات پر حادثات سائن بورڈز کی عدم دستیابی اور روڈ بلاکس کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔