حکومت سے منریگا اور‘نیائے ’کے نفاذ کیلئے راہول کا مطالبہ

,

   

نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے معیشت میں اصلاحات لانے اور کورونا وائرس کے سبب بے روزگار ہوکر گاؤں لوٹنے والے لوگوں کیلئے منریگا اسکیم کو جاری رکھنا ضروری قرار دیا اور آج کہا کہ اس سے بے روزگاری کا سامنا کرنے والوں کو راحت ملے گی۔ نیز دیہی علاقوں میں روزگار کیلئے منریگا اسکیم کے نفاذ کے ساتھ ساتھ ’نیائے‘ کو بھی نافذ کیا جانا چاہئے تاکہ بے روزگاروں کو مناسب مدد مل سکے۔ راہول نے کہا کہ شہر میں بے روزگار متاثرین کیلئے منریگا اور ’نیائے‘ جیسی اسکیمات کا نفاذ ضروری ہیں۔