حکومت غریبوں کے کھانے کا نظم کرے :اکھلیش

   

لکھنؤ:26 مارچ(سیاست ڈاٹ کام)سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ حکومت کو ملک کے غریبوں اور ضرورت مندوں کے بینک کھاتوں میں مالی مدد کی رقم بلاتأخیر ٹرانسفر کروانی چاہئے ۔اکھلیش یادو نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ‘‘اس مشکل وقت میں حکومت کو فورا ملک کے سبھی جن دھن اکاونٹ ہولڈروں کے کھاتے میں امدادی رقم ٹرانسفر کرنے کا نظم کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی جو لوگ راستوں میں بھٹک رہے ہیں ان کے کھانے پینے اور میڈیکل کے انتظام کے ساتھ مناسب دوری بنائے رکھتے ہوئے انکے لئے رین بسیروں کا انتظام کرنا چاہئے ۔ایس پی سربراہ نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ غریب لوگوں کے لئے فورا کھانے کاانتظام کرے جس سے غریب طبقہ گھاس کھانے پر مجبور نہ ہو ساتھ ہی سبزی جیسی یومیہ استعمال کی چیزوں کو فراہم کرنے والوں کے ساتھ پولیس نرمی کا مظاہرہ کرے ۔