نئی دہلی: کانگریس نے اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پچھلے چھ دنوں میں پانچویں بار فیول کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور وہ مسلسل عوام کو لوٹنے کا کام کر رہی ہے۔کانگریس کے ترجمان سنجے نروپم اور پون کھیڑا نے کہا کہ حکومت نے تیل پر ٹیکس سے 26 لاکھ کروڑ روپے کمائے ہیں اور اسے اس کمائی کا حساب ملک کے عوام کو دینا چاہئے۔