آئندہ دو ماہ کے دوران مزید 6 ہزار کروڑ روپئے کا قرض حاصل کرنے کی منصوبہ بندی
حیدرآباد : /18 جنوری (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے جاریہ مالیاتی سال میں تاحال 41 ہزار کروڑ روپئے کا قرض حاصل کیا ہے ۔ گزشتہ سال ڈسمبر کے اواخر تک 39 ہزار کروڑ روپئے کا قرض حاصل کیا ہے ۔ آج ریزرو بنک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے اہتمام کردہ ہراج میں 2 ہزار کروڑ روپئے کے بونڈس فروخت کرتے ہوئے قرض حاصل کیا ہے ۔ کاگ کے اعداد و شمار کے مطابق جاریہ سال اکٹوبر تک تلنگانہ حکومت نے 28,349 کروڑ روپئے کا قرض حاصل کیا تھا ۔ نومبر ڈسمبر میں یہ قرض بڑھ کر 39 ہزار کروڑ تک پہونچ گیا ۔ ایف آر بی ایم قانون پر عمل کرنے والی ریاستوں میں ریاست تلنگانہ کا شمار ہوتا ہے ۔ آئندہ دو ماہ کے دوران تلنگانہ کو مزید 6 ہزار کروڑ روپئے قرض حاصل کرنے کی گنجائش موجود ہے ۔ مالیاتی سال 2021-22 ء کے بجٹ تجاویز میں حکومت نے 47,500 کروڑ روپئے کا قرض حاصل کرنے کا نشانہ مختص کیا تھا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ماباقی قرض حاصل کرتے ہوئے فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کی جائے گی ۔ سال 2020-21 ء کے دوران کورونا بحران کی وجہ سے تلنگانہ حکومت نے 31 ہزار کروڑ روپئے کے قرض حاصل کرنے بجٹ میں تجاویز پیش کئے تھے ۔ جاریہ سال جملہ 45 ہزار کروڑ روپئے سے زائد قرض حاصل کیا جارہا ہے ۔ سال 2021 جنوری میں 6 ہزار کروڑ روپئے قرض حاصل کیا گیا تھا ۔ جس سے گزشتہ سال قرض 37 ہزار سے بڑھکر 43 ہزار کروڑ تک پہنچ گیا تھا ۔ اس کے بعد فبروری مارچ تک مزید 2500 کروڑ روپئے تک قرض حاصل کیا گیا ۔ اس طرح جملہ 45 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ قرض حاصل کیا گیا تھا ۔ ن