رانچی ،7نومبر( سیاست ڈاٹ کام ) جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم )کے ایگزیکٹیو صدر اور اپوزیشن کے لیڈر ہیمنت سورین نے ٹرک کی بیٹری چوری کرنے کے الزام میں کل بوکارو میں ایک شخص کو پیٹ کر ہلاک کرنے پر آج کہاکہ حکومت نے ریاست کو نئے کاروباریوں کا لانچنگ پیڈبنانے کی بجائے لنچنگ پیڈبنادیاہے ۔مسٹر سورین نے ٹوئیٹر پر کہاکہ شرمناک ۔سچ میں انسانیت باقی نہیں رہی ۔جھارکھنڈ کو نئے کاروباریوں کے لانچنگ پیڈ بنانے والی حکومت نے اسے لنچنگ پیڈبنادیاہے ۔ انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ انتظامیہ بے قصورہے ۔وزیراعلی رگوبار داس ہجومی تشددکے بڑھتے واقعات کے بارے میں اپنی نااہلی پردہ ڈالنے کہتے ہیں کہ دوسری ریاستوں میں بھی ہوتاہے ۔ کبھی بچہ چوری ،گائے ذبیحہ ،چوری تو کبھی ڈائن کے نام پر لوگوں کی جان لے لینا ۔بی جے پی نے جھارکھنڈ کو لنچنگ پیڈ بنادیاہے ۔تکلیف دہ ! اسے بدلنا ہوگا۔ سورین نے کہا جھارکھنڈ کا ہر کنبہ خوش رہے یہی ہماراخواب ہے ۔حکومت کو بدل کر اپنے حقوق کو حاصل کرنے کااب وقت آگیاہے ۔واضح رہے کہ جھارکھنڈ کے بوکاروضلع میں گووند پور میں بیٹری چوری کے الزام میں کل مقامی لوگوں نے ایک شخص کو پیٹ پیٹ کرہلاک کردیا تھا ۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ گووند پور میں بیٹری چوری کے الزام میں کچھ لوگ لوگ دولوگوں کو پکڑ کر پیٹ رہے ہیں ۔پٹائی سے مختار انصاری کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اخترانصاری شدید زخمی ہوگیا اور اسکی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔